اسلام آباد: معروف برانڈ کے امراض نسواں کا انجکشن غیرمعیاری نکلا، سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے فیمیلا انجکشن کا بیچ غیرمعیاری قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹریاتھارٹی (ڈریپ) نے فیمیلا انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا جس میں انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈریپ نے فیمیلا انجنکشن کی فروخت اور استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ یہ غیرمعیاری انجکشن کراچی میں فروخت ہورہا ہے۔ اور یہ ضافا فارماسوٹیکل کراچی کی طرف سے تیار کیا جاتا ہے جوکہ مانع حمل کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ غیرمعیاری انجکشن کا استعمال مضرصحت ہوسکتا ہے اور اس کے ذریعے خون میں انفیکشن کا باعث بن سکتاہے اس لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فیلڈ فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد ڈریپ نے کاروائی کے دوران مارکیٹ سے انجکشن کا متاثرہ بیچ ضبط کردیا۔