اٹک: پنجاب حکومت نے معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کیلئے ضلع اٹک میں 3 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضلع اٹک میں دفعہ 144 کے تحت سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر3 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی، کان کنی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اسی طرح دریائے کے کنارے کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔