انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کرنسی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی اور کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ روز ڈالر 277روپے 79پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں آئندہ 10سال مسلسل بڑھ سکتی ہیں، وفاقی وزیر توانائی
دوسری جانب پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 92 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز 23 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ 37 ہزار 383 روپے مالیت کے 31 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا۔