اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےتوشہ خانہ 2کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ عمران خان کی نمائندگی وکیل سلمان صفدر کر رہے ہیں۔ عدالت نے سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔
یاد رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ 13جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتارکیا تھا۔