امریکی ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کے جیت کے دعوے میں نہ آئیں، کملا ہیرس

امریکی ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کے جیت کے دعوے میں نہ آئیں، کملا ہیرس

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کا ڈونلڈ ٹرمپ کے جیت کے دعوئوں پر ردعمل آگیا۔

صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ امریکی ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کے جیت کے دعوے میں نہ آئیں۔ ٹرمپ کا مقصدحقیقت سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2020 کا صداتی انتخاب شفاف تھا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح شکست ہوئی۔ امید ہے کہ یہ صدارتی انتخاب بھی شفاف ہوگا۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات، پاکستان کیلئے بہتر کون؟ ٹرمپ یا کمیلا ہیرس، مسلم ووٹ کسے حاصل ہوگاِ؟ اہم حقائق جانیئے

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے جیت کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈٹرمپ 2016 اور 2020 دونوں مرتبہ شمالی کیرولائنا سے جیتے تھے،انہوں نے انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ جوبائیڈن کی دستبرداری سے کملا ہیرس کا راستہ صاف ہوا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ کملا ہیرس نے جوبائیڈن پر صدارتی دوڑ سے دستبرداری کیلئے دباؤ ڈالا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *