امریکہ میں رواں ہفتے ہونیوالے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کمیلا ہیرس میں بہت کلوز مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور دونوں امیدوار بھرپور انداز میں اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی انتخابات کے حوالے سے اس وقت میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیلا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین صدرتی امیدوار کی ریس بہت کلوز ہے اور کچھ ریاستوں میں جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح برتری کی امید ہے وہیں کچھ امریکی ریاستوں بالشمول مشی گان، پنسلوانیا اور وسکونسن میں کمیلا ہیرس کو برتری حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
میڈیا رپوڑٹس کے مطابق رواں ہفتے ہونیوالے امریکی انتخابات میں مشرقِ وسطی اور غزہ ، اسرائیل صورتحال بھی ووٹرز کی تقسیم کے حوالے سے کلیدی عوامل ثابت ہونگے۔ ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے زیادہ قریب ہیں اور وہ آنیوالے وقت میں اسرائیل کی زیادہ مخالفت نہیں کریں گے تو دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ ڈیموکریٹس اسرائیل کے ساتھ غزہ صورتحال پر بہترانداز میں معاملات سیٹل کر سکتےہیں۔
اس کیساتھ ساتھ امریکہ میں ووٹرز کی ایک بڑی تعداد امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کے خلاف ہے اور اسی حوالے سے وہووٹ کاسٹ کریں گے۔ اس کیساتھ ساتھ یوکرائین کے مسلئے پر ڈونلڈ ٹرمپ روس کی حمایت کے خواہاں ہیں اور کمیلا ہیرس اس حؤالے سے روایتی امریکی بالا دستی کی پالیسی کو سپورٹ کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی معاملات میں غیر یقینی برتاؤ ایک منفی پوائنٹ ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ایک تہائی مسلمان ٹرمپ کے حمایتی ہیں اور ایک تہائی کملا ہیرس اور ایک تہائی دیگر امیدواروں کی سپورٹ میں ہیں۔