راولپنڈی ڈویژن کے 6 اضلاع میں یکم جنوری سے لگژری پراپرٹی ٹیکس کے نفاز کا فیصلہ

راولپنڈی ڈویژن کے 6 اضلاع میں یکم جنوری سے لگژری پراپرٹی ٹیکس کے نفاز کا فیصلہ

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (ای ٹی این سی ڈی) نے یکم جنوری 2025 سے راولپنڈی ڈویژن کے تمام چھ اضلاع میں بھاری لگژری پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے یکم جنوری 2025 سے راولپنڈی ڈویژن کے تمام چھ اضلاع میں لگژری پراپرٹی ٹیکس کے نفاز کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری کے رہائشیوں کو نئے ٹیکس کی شرح کے ساتھ بل موصول ہوں گے۔

لگژری ٹیکس وصولی کے حوالے سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لگژری پراپرٹی ٹیکس بڑھانے کا نیا فارمولہ تیار کیا گیا ہے اوراس نئے طریقہ کار کے تحت، مستقبل کے پراپرٹی ٹیکس محکمہ کی طرف سے مقرر کردہ پرانے جاری نرخوں پر عمل کرنے کے بجائے ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے شمار کردہ پراپرٹی کی شرح پر مبنی ہوں گے۔

نئے نافذ العمل لگژری ٹیکس محکمہ ایکسائز کی جانب سے ٹیکس دہندگان میں نئے ٹیکس بلز کی تقسیم 15 نومبر سے شروع کر دے گا۔ یکم جنوری سے ٹیکس دہندگان کو نئے نرخوں کی بنیاد پر گھریلو اور کمرشل پراپرٹی ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔ ٹیکس دہندگان، جنہوں نے 31 اکتوبر تک اپنا پراپرٹی ٹیکس جمع کرایا تھا، نئے نرخوں سے مستثنیٰ ہیں۔

یہ ٹیکس پچھلے ٹیکسوں کے مقابلے میں 20-35فیصدکے نمایاں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں، جس کا مقصد ٹیکس ریونیو کو بڑھانا اور محکمہ کو اپنے موجودہ مالی سال کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد کرنا ہے۔ دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے لیے اپنے سمارٹ کمپیوٹرائزڈ کارڈ سسٹم کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کیا ہے ۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے اس اپ گریڈ میں پچھلے سال سے زیر التواء گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی تمام رجسٹریشنز کے لیے سمارٹ کمپیوٹرائزڈ کارڈز کی تیاری شامل ہے، جنہیں پروسیسنگ کے لیے محکمہ کو جمع کرایا گیا ہے۔ان کارڈز کی تقسیم پاکستان پوسٹ کے ذریعے شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *