ترکیہ میں ہونیوالی استنبول میراتھون میں پاکستان کے امجد علی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور وہ اس ایونٹ میں پاکستان کے تیز ترین رنر رہے۔
ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والی گولڈ کیٹیگری کی استنبول میراتھون میں پاکستانی رنرز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے امجد علی نے میراتھون کو 2 گھنٹے 49 منٹ اور 29 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے اسنتبول میراتھون کے تیز ترین پاکستانی رنر کا اعزاز حاصل کیا اور مجموعی طور پر 47 ویں پوزیشن پر رہے۔
ایتھوپیا کے دیجینا دیبیلا نے 2:11:40 کی ٹائمنگ کے ساتھ میراتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی، ہزاروں رنرز کی موجودگی میں پاکستان کے دیگر ایتھلیٹس نے بھی بہترین نمایاں کا مظاہرہ کیا۔
مزمل خان نیازی نے 3:13:45 اور بلال عمر نے 3:45:58 کی ٹائمنگ کے ساتھ میراتھون مکمل کی، پاکستانی رنرز علی خورشید، روحیل احمد، اسد تنگیکر اور محمد عدنان نے بھی چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کی۔