فیڈریشن آف چیمبر خسارے میں ڈوبی قومی ایئرلائن خریدنے کیلئے تیار

فیڈریشن آف چیمبر خسارے میں ڈوبی قومی ایئرلائن خریدنے کیلئے تیار

پاکستان کی قومی ایئرلائن  کو خریدنے کے لیے ایک اور خریدار سامنے آگیا، فیڈریشن آف چیمبر  ( ایف پی سی سی آئی)  نے خسارے میں ڈوبی پی آئی اے  کی خریداری میں  دلچسپی ظاہر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ  ایس آئی ایف سی، پی آئی اے کی بولی دینے والی پانچوں کمپنیوں کو بلا کر ان کے تحفظات سنیں اگر وہ نہیں آتے تو ہم فیڈریشن آف چیمبر کے پلیٹ فارم سے پی آئی اے لینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا پی آئی اے خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، مریم اورنگزیب

ایف پی سی سی آئی میں صنعت کاروں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا 1.1 ٹریلین روپے ہر سال آئی پی پیز کو دیے جاتے ہیں، پاور پلانٹس نے 14 سال پاکستان کا خون چوسا،  اکانومی ٹھیک چل رہی لیکن بیشتر پالیسیاں ٹھیک نہیں۔

یونائٹیڈ بزنسمین گروپ ایس ایم تنویر نے کہا کہ گزشتہ سال زراعت میں گروتھ 6.6 فیصد آئی، آج زراعت تنزلی کا شکار ہو رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے ،  توانائی کی قیمتوں کی وجہ سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *