لاہور: ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کا خدشہ، شہریوں سے کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل

لاہور: ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کا خدشہ، شہریوں سے کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے  لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے اپنے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول پنجاب لاہور میں اسموگ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا،  سیکرٹری تحفظ ماحول پنجاب راجہ جہانگیر انور کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق  بھارت میں کثرت سے فصلوں کی باقیات جلانے سے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کا احتمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گزشتہ ماہ سے لاپتہ عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیاب

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودہ مشرقی ہواؤں سے لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی اضافہ ہو سکتا ہے، اس وقت ہوا کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جس کا لاہور کی جانب چند گھنٹے مزید چلنے کا امکان ہے۔

سیکریٹری تحفظ ماحول نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند رکھیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کو لاہور میں فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے بتائی گئی قابل قبول لیول سے 80 گنا زیادہ رہی ، لاہور شہر میں سموگ کی ریکارڈ بلند سطح قرار دی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *