چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ میں آئینی بنچوں کیلئے ججوں کی نامزدگی پر غور کیا جائے گا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس  5نومبر کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد 5نومبر کی دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہوگی جبکہ سپریم کورٹ میں آئینی بنچوں کیلئے ججوں کی نامزدگی پر بھی غور کیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، (ن) لیگ کے شیخ آفتاب احمد، تحریک انصاف کے عمرایوب،شبلی فراز اور خاتون ممبر روشن خورشید شرکت کریں گی۔

اس حوالے سے رکن کمیشن اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کمیشن اجلاس کے ایجنڈے کا علم نہیں، اجلاس سے متعلق صرف کال موصول ہوئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *