سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ وہ پی آئی اے کو خرید کر ایئر پنجاب کے نام سے لانچ کریں۔
نواز شریف نے کہا کہ میں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ آپ نئی ایئرلائن بھی شروع کرسکتی ہیں، ایسی ائیر لائن جو دنیا کے ہر حصے میں جائے، میرا خیال ہے اس معاملے پر غوروخوض ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان اور نواز شریف کو طلب کرلیا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی تباہی پر بہت دکھ ہوتا ہے، میں خود پرواز بدل کر امریکا پہنچا ہوں، پی آئی اے کی خریداری یا نئی ایئرلائن کے حوالے سے مریم نواز غور و خوض کررہی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں پی آئی اے کو تباہ کیا، ان کے ایک وزیر نے اسمبلی فلور پر کہا کہ ہمارے پائلٹس کی تعلیمی قابلیت پوری نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اندر وہ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو برباد کیا، جس نے لائسنس کی بات کی تھی آج وہ شخص چھپا بیٹھا ہے، اگر پائلٹ کے پاس لائسنسز نہیں بھی تھے تو کیا یہ کہنے کی بات تھی۔