لاہور شہر کی فضائی کوالٹی خطرناک حد تک پہنچ گئی، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1067 تک پہنچ گیا۔
عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اب بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔پنجاب حکومت نے شہر میں اسموگ کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے گرین لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ تاہم لاہور کے 11 علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور شہر کی فضائی کوالٹی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔لاہور کی فضا میں آلودگی کی مقدار 1067 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور کے علاوہ ملتان اور گردونواح میں بھی اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔اے کیو آئی کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ دوسرا آلودہ ترین شہر اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کا گزشتہ سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔لاہور کی فضائی کوالٹی اور شہریوں کے لیے ماہر ماحولیات کی گائیڈ
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہری موجودہ ماحول میں باہر جانے سے گریز کریں، بچے، بوڑھے اور بیمار افراد گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔ماہر ماحولیات کے مطابق یہ ماحول شہریوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، پرندوں اور پودوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔