ہونڈا سی جی 125 اپنی پائیداری، رفتار، اور ایندھن کی بچت کی خصوصیات کی بدولت پاکستان کی موٹرسائیکل مارکیٹ میں بدستور چھائی ہوئی ہے۔ نومبر 2024 کے لیے اس موٹرسائیکل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ہونڈا سی جی 125 کا شمار بہترین کارکردگی کی حامل بائیکس میں ہوتا ہے، اور یہ اپنی مضبوط ساخت اور جدید ڈیزائن کی وجہ سے صارفین کی پسندیدہ ہے۔ 2024 ماڈل کا ہموار ایروڈائنامک ڈیزائن نہ صرف بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے بلکہ تیز رفتاری کو بھی یقینی بناتا ہے۔
یہ موٹرسائیکل سرخ اور سیاہ دو رنگوں میں دستیاب ہے اور 4 اسٹروک او ایچ وی ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جس میں کک اسٹارٹ آپشن اور ٹیلی اسکوپک فورک فرنٹ سسپنشن شامل ہیں۔ انجن کا بور اور اسٹروک 56.5 x 49.5 ملی میٹر ہے، جبکہ یہ 4 اسپیڈ کنسٹنٹ میش ٹرانسمیشن اور رولر چین فائنل ڈرائیو کے ساتھ آتا ہے۔
ہونڈا سی جی 125 کی رفتار 115 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جو اسے روزمرہ سفر کے لیے مقبول انتخاب بناتی ہے۔ نومبر 2024 تک اس کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے فی یونٹ برقرار ہے۔