اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری، اہم سرکاری افسر کو اہلِ خانہ کے ہمراہ لوٹ لیا گیا

اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری، اہم سرکاری افسر کو اہلِ خانہ کے ہمراہ لوٹ لیا گیا

اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتیں جاری اور حالیہ واقعہ میں سینٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور انکے اہل خانہ کو راول ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں اور جمعہ کی رات سینٹ کے میڈیا ڈایریکٹر اسد مروت کو انکے اہلِ خانہ کے ہمراہ راول ٹاؤن کے علاقے میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ ڈاکو اسد مروت اور انکے بھائی سے چھ لاکھ روپے کیش اور موبائل فونز لیکر فرار ہو گئے، اسد مروت کے ہمراہ کم عمر بیٹے اور علیل بھابھی بھی تھیں

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ : پنجاب کے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ غیر قانونی قرار

واقعہ کے حوالے سے تھانہ شہزاد ٹاون میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتےکے دوران تین بینکوں میں ڈکیتی کی واردات رہورٹ ہو ئی ہے جس سے اسلام آباد میں پولیس کی کارکردگی اور بینکوں کے سیکیورٹی سسٹم کی ناکامیاں سامنے آ گئیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *