قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی، وزارتِ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 14.16 سے کم کرکے 13.92 فیصد کردیا گیا ، ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 12.72 سے کم کرکے 12.12 فیصد، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا دورہ کامیاب ، قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس کا منافع 14.2 سے کم کرکے 13.92 فیصد، شہداء اکاؤنٹ کا منافع 14.16 فیصد سے کم کرکے 13.9 فیصد، سپیشل سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 15.20 سے کم کر کے 13 فیصد، سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کا منافع 14.25 سے کم کرکے 11.16 فیصد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے پرافٹ ریٹس کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *