ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے عدالتی حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے 86 قیدی رہا کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں میں پی ٹی آئی کے 2 ایم پی ایز انور زیب اور لیاقت خان بھی شامل ہیں، رہائی پانے والے زیادہ تر قیدیوں کا تعلق خیبر پختونخوا (کے پی کے )کے مختلف سرکاری محکموں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو سزا نہیں ہو گی :اسد قیصر کا اہم بیان آگیا
ان کے علاوہ رہائی پانے والوں میں ریسیکیو 1122 کے46، پولیس کے 25 اور محکمہ بلدیہ کے 13 ملازمین شامل ہیں۔ ان تمام ا فراد کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب سے پولیس وین پر حملے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا فیصلہ