ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

ایل پی جی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے 88پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 34روپے 9پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اکتوبر میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 965 روپے 38 پیسے تھی جبکہ نومبر کیلئے قیمت 2 ہزار 999روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے نومبر کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

دوسری جانب وفاقی حکومت نے شدید سردی والے دو ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ان دو مہینوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے والی ملکی صنعت کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *