سعودی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے فیول اسٹیشن کا افتتاح کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی آرمکو کمپنی نےیہ اسٹیشن لاہور کے گلبرگ کمرشل ایریا میں نورجہاں روڈ پر قائم کیا گیا ہے اوراس کا آغاز آرامکو اور گیس اینڈ آئل پاکستان (گو) پیٹرولیم کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے نتیجے میں ہوا ہے۔ آرامکو نے ایک ماہ قبل گو میں 40 فیصد حصص حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جو اس کے پاکستان میں کاروباری توسیع کی ایک بڑی کوشش ہے۔
افتتاحی تقریب میں دونوں کمپنیوں کے عملے اور مقامی افراد نے شرکت کی، جس نے اس شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرامکو کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ یاسر ایم مفتی نے اس افتتاح کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔
سعودی عرب نے بھی پاکستان کے لیے 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج میں تیزی لانے کا عزم کیا ہے، جو اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔