موٹروے پولیس نے ٹال پلازہ کراس کرتے ہی جہاز کو روک لیا

موٹروے پولیس نے ٹال پلازہ کراس کرتے ہی جہاز کو روک لیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار 350 سیٹر بوئینگ 737 جہازکو بذریعہ سڑک کراچی سےحیدرآباد لےجایا جارہا ہے تاہم کراچی سے حیدر آباد منتقلی پر موٹروے پولیس نے ٹال پلازہ کراس کرتے ہی جہاز کو روک لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 350 سیٹر بوئنگ 737 کراچی ایئر پورٹ کے یارڈ میں ناکارہ کھڑا تھا اور اس ناکارہ جہاز کو تربیتی مقاصد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔ جہاز کو کراچی سے حیدرآباد منتقل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں تاہم حاصل معلومات کے مطابق جہاز کو کراچی سےحیدر آباد منتقلی پر موٹر وے پولیس نے ٹال پلازہ کراس کرتے ہی روک لیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں طلباء یونین بحال کرنے کا فیصلہ

 موٹر وے پولیس کی جانب سے جہاز کی منتقلی کے حوالے سے تمام معلومات طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہےکہ جہاز کی منتقلی کے لیئے خصوصی ٹرالر بنایا گیا ہے جس پر جہاز کو کرینز کی مدد سے رکھا گیا اور بذریعہ سڑک ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک بوئنگ 737 جہاز کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *