تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا فیصلہ

تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر آئندہ ماہ سکولوں کی ہفتہ وار تعطیلات دو سے تین تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔اگر منصوبہ منظور ہو جاتا ہے تو طلباء کو اگلےماہ نومبر سے ہفتہ اور اتوار کے ساتھ جمعہ کو اضافی ہفتہ وار تعطیل کا فیصلہ زیرتجویز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسموگ کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے کی وجہ سے طلباء کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو اسکول بند ہوسکتے ہیں۔نومبر کے اوائل میں ماحولیاتی حکام کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی پر امریکی اراکین کانگریس کی مداخلت مسترد،160 اراکین اسمبلی کا شہباز شریف کو خط

پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کے مطابق لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) اس وقت195 ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ شہر کی ہوا کا معیار اس حد تک خراب ہوچکا ہے کہ لاہور اب پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے اور عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔

اس کے جواب میں پنجاب حکومت نے اس بحران کو کم کرنے کے لیے لاہور کے انتہائی آلودہ علاقوں میں ‘گرین لاک ڈاؤن’ نافذ کر دیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی اور مخصوص زون میں آٹو رکشہ کے داخلے پر پابندی شامل ہے۔ کمرشل جنریٹرز کا استعمال بھی محدود رہے گا اور ان متاثرہ علاقوں میں رات 8 بجے کے بعد آؤٹ ڈور باربیکیو کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسموگ کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے کلک کریں

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات عمران شیخ کے مطابق لاہور میں اسموگ کی بڑھتی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی بچوں کواسکول آنےسے روک دیاگیا ہے ، تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسزکے انتظامات کے احکامات جاری کیے گئے ۔انہوں نے مزید کہا یہ اقدام سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کیلئے کیا گیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *