پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیس میں نمایاں اضافہ

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیس میں نمایاں اضافہ

پنجاب حکومت نے سال کے آغاز میں لاہور، راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں ہر قسم کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 20 سال بعد ڈرائیونگ فیس کے اسٹرکچر پر نظرثانی کرتے ہوئے، صوبائی حکومت نے لرنر لائسنس، کار اور موٹر سائیکل لائسنس سمیت دیگر لائسنس کی فیس بڑھا دی ہے۔اب لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ فیس صرف 60 روپے تھی۔ اسی طرح پہلے پانچ سال کے موٹر سائیکل لائسنس کی فیس 550 روپے تھی، جو اب بڑھا کر سالانہ 500 روپے کر دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روزہ رد و بدل، آج فیصلہ متوقع

کار اور جیپ لائسنس کی سالانہ فیس اب 1800 روپے کر دی گئی ہے، جو پہلے پانچ سال کے لیے 950 روپے تھی۔ لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں گاڑی چلانے سے پہلے مجاز اتھارٹی سے درست ڈرائیونگ لائسنس لینا ضروری ہے، بصورت دیگر شہریوں کو جرمانے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *