اسلام آباد: حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 دنوں کے لیے رد و بدل کا اعلان کرے گی۔ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق نئی قیمتیں یکم نومبر سے نافذ کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 29 پیسے، ڈیزل میں 3 روپے 13 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 3 روپے 32 پیسے کی کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔
اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) آج قیمتوں کے تعین کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔ وزیر اعظم وزیر خزانہ کے مشورے کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ آج ہی نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔