بنوں، بکا خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج جہنم واصل، 3 فوجی جوان شہید

بنوں، بکا خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج جہنم واصل، 3 فوجی جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک جبکہ دیگر7 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران آزاد کشمیر سدھنوتی کے 31 سالہ میجر عاطف خلیل اپنے دو جوانوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ دیگر شہداء میں ضلع کرک کے 36 سالہ نائیک آزاد اللہ اور لیہ کے 35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شامل ہیں۔

علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر کہا ہے کہ قوم افسران اور جوانوں کی شہادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیخلاف جنگ کیلئے پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہید میجر عاطف خلیل سمیت دونوں جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فتنہ خوارج کیخلاف جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ہم شہید عاطف خلیل اور دونوں شہید اہلکاروں کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *