سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنیوالے پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعدیہ نامی خاتون اور ان کے شوہر فہیم کا تعلق لاہور سے ہے اور برطانیہ میں رہتے ہیں۔ دیگر حملہ آوروں میں شایان علی، صدف شایان علی اور اس کی ماں عائشہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئیں

لندن میں سابق چیف جسٹس فائز عیسی کی گاڑی پر حملے کے معاملے میں پاکستان ہائی کمیشن نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کمیشن نے اس واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ میں 9 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہائی کمیشن نے پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مظاہرین کے حملے کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *