ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,486 روپے اضافے کے بعد 244,342 روپے سے بڑھ کر 246,828 روپے ہوگئی ۔10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 223,980 روپے سے بڑھ کر 226,259 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,350 روپے اور 2,872.08 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,755 ڈالر سے بڑھ کر 2,784 ڈالر ہو گئی۔
دوسری جانب کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 29 اکتوبر کو ڈالر 277.74 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ آج کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 277.79 روپے ہوگئی۔