موٹر سائیکل سواروں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کی سہولت جاری

موٹر سائیکل سواروں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کی سہولت جاری

ٹریفک پولیس پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں کو8 ہفتوں میں 12 لاکھ سے زائد لائسنس جاری کر دیے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کے تحت موٹر سائیکلسٹ کو لرنر پرمٹ پر 42 دن کا ریلیف دیا گیا، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12 لاکھ 29 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے گئے۔

اس میں سے 6 لاکھ 34 ہزار 489 شہریوں نے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس بنوائے جبکہ 5 لاکھ 5 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن میں نئے فیچرز متعارف کرادیے

مزید برآں 3,856 شہریوں نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے جبکہ 9,358 شہریوں نے بین الاقوامی لائسنس بھی بنوائے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ موٹر سائیکلسٹ کے لیے یہ ریلیف 30 نومبر تک دستیاب ہے، جس کے تحت شہری فوری لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

30 نومبر کے بعد موٹر سائیکلسٹ کو لرنر پرمٹ کی مدت 42 دن مکمل کرنا ہوگی۔ مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل لائسنس کے حصول کے لیے خصوصی کانٹرز، آن لائن پورٹل اور خدمت مراکز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کی محفوظ ڈرائیونگ سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔ شہریوں نے موٹر سائیکل کے لائسنس کی سہولت پر ٹریفک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *