اینٹی کرپشن عدالت نے خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاورمانیکا خود سپیشل جج اینٹی کرپشن، آصف بشیرکی عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم خاور مانیکا کی طرف سے اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی۔
عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 15 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ خاور مانیکا اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف اگست 2023 سے 11 کروڑ روپے کے غبن کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب پشاور کی دہشتگردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق ناظم ضلع پشاور محمد عاصم خان اور ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم سمیت دیگر کو بری کردیا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے واقعات کے کیس میں سابق صوبائی وزرا تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب عاصم خان، پی ٹی ائی رہنما عرفان سلیم سمیت دیگر کو بری کردیا گیا۔
مذکورہ پی ٹی ائی رہنماوں کے خلاف 9 مئی واقعات کے سلسلے میں تھانہ خان رازق میں ایف آئی آر درج کرلئے گئے تھے۔ ارباب شیرعلی، صوبائی وزیرمینا خان آفریدی، یونس ظہیر، ایم پی اے فضل الہی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
واضح رہے ایف آئی آر نمبر 433 میں نامزد تمام افرادکو عدم ثبوت پر بے قصور ٹھراکر بری کردیئے۔