اسموگ کا تدارک: پنجاب حکومت نے لاہور کےمختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگادیا

اسموگ کا تدارک: پنجاب حکومت نے لاہور کےمختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگادیا

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا۔

پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرین لاک ڈاؤن کے ایریاز میں تعمیراتی سرگرمیوں سمیت چنگ چی رکشوں پر بھی پابندی عائد کی ہے ۔ اس کے علاوہ کمرشل جنریٹر چلانے پر بھی مکمل پابندی ہو گی ۔ گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں باربی کیو اور کھلےفوڈ پوائنٹس پر رات 8 بجے کے بعد مکمل پابندی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں: مری جانے والوں کیلئے خوشخبری

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، ایبٹ روڈ پر شملہ پہاڑی سے گلستان سینما ، ایمپریس روڈ شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈ کوارٹر تک ،کوئن روڈ ، علامہ اقبال روڈ کے اطراف میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

پنجاب حکومت نے انتباہ جاری کیا ہے کہ گرین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قبل ازیں اسموگ کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت نے لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ زیادہ اسموگ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا۔

اسموگ کی تازہ ترین اپڈیٹس کیلئے کلک کریں

میڈیا سے بات چیت کے انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف جانا ہوگا۔ وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی مالکان کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے زیادہ سموگ والے علاقوں میں چار پانچ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *