سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا منصوبہ تیار

سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا منصوبہ تیار

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت ہائوسنگ و تعمیرات نے رینٹل سیلنگ میں اضافے کا فارمولا منظوری کے لیے فنانس ڈویژن کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن کی رائے آنے کے بعد وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات حتمی منظوری کے لیے سمری وزیر اعظم کوبھجوائے گی۔

اس نئے پلان کے تحت مختلف گریڈز کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ تجویز کردہ اضافے کے مطابق گریڈ 1 سے 10 تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 11 سے 16 کے ملازمین کے لیے 75 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کے لیے 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

رینٹل سیلنگ میں اضافہ ملازمین کی مالی حالت میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خصوصی سیلنگ کی تفصیلات میں گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں ماہانہ سیلنگ 14,058 روپے جبکہ دیگر شہروں میں 13,182 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں 21,960 روپے اور دیگر شہروں میں 19,308 روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں ماہانہ سیلنگ 28,705 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 25,693 روپے متوقع ہے۔

گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں 43,302 روپے اور دیگر شہروں میں 37,558 روپے تجویز کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہگریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں 54,399 روپے اور دیگر شہروں میں 47,784 روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کے لیے اسلام آباد میں سیلنگ 61,720 روپے جبکہ دیگر شہروں کے لیے 53,847 روپے تجویز کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *