متعدد آئی پی پیزسے پرانے معاہدے ختم، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

متعدد آئی پی پیزسے پرانے معاہدے ختم،  بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ٹاسک فورس کی حکمت عملی سے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ کہ ٹاسک فورس عوام کی بہتری کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بعض آئی پی پیز سے معاہدوں کی جانچ پڑتال شروع کرکھی ہے اور بعض آئی پی پیز کیساتھ پرانے معاہدے ختم بھی کئے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری جانے والوں کیلئے خوشخبری

انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے بجلی کی قیمت اور حکومتی اخراجات میں کمی آئی گی کیونکہ حکومت نے توانائی کا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ حکومت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کے منصوبے پرعمل پیرا ہے، نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جارہا ہے جہاں صارفین سستی بجلی خرید سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد اصلاحات ناگزیرہیں۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اصلاحات سے بجی کی قیمتوں میں کمی اورمعیشت میں نمایاں بہتری آئے گی اور عام آدمی کو اس سے ریلیف ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *