انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو بری کر دیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو بری کر دیا

پشاور کی دہشتگردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش، سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سابق ناظم ضلع پشاور محمد عاصم خان اور ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم سمیت دیگر کو بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے واقعات کے کیس میں سابق صوبائی وزرا تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب عاصم خان، پی ٹی ائی رہنما عرفان سلیم سمیت دیگر کو بری کردیا گیا۔

مذکورہ پی ٹی ائی رہنماوں کے خلاف 9 مئی واقعات کے سلسلے میں تھانہ خان رازق میں ایف آئی آر درج کرلئے گئے تھے۔ ارباب شیرعلی، صوبائی وزیرمینا خان آفریدی، یونس ظہیر، ایم پی اے فضل الہی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

واضح رہے ایف آئی آر نمبر 433 میں نامزد تمام افرادکو عدم ثبوت پر بے قصور ٹھراکر بری کردیئے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان کو نام بھجوا دیئے

گزشتہ روز 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے دوران تھانہ وارث خان اور تھانہ ٹیکسلا سے گرفتار 43 کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی گئی تھیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد شاہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تھانہ وارث خان سے گرفتار 3 کم عمر بچوں حسنیں، زین العابدین اور احمد کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ ان تینوں بچوں کی ہتھکڑیاں کھلوا کر انہیں رہا کیا گیا۔ عدالت نے باقی کارکنان کو تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

28 ستمبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 3 خواتین کارکنان کی ضمانتیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت خان اور جسٹس مرزا وقاص راؤف نے ان خواتین کی ضمانتیں منظور کیں اور تینوں خواتین کارکنان نصرت، فرحت اور حسینہ کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *