عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے 2 ناموں کی منظوری دیدی

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے 2 ناموں کی منظوری دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے لئے دو ناموں کی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ عمر ایوب قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں، جبکہ سید شبلی فراز سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر ہیں۔ پی ٹی آئی کل دونوں نام اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی۔ اس تیرہ رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

وزیراعظم نے 26ویں ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے لیے نام طلب کیے تھے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے بانی پارٹی عمران خان کو نام بھجوائے گئے تھے۔

تجویز کردہ ناموں میں عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان اور عامر ڈوگر کے نام شامل ہیں۔ سینیٹ سے شبلی فراز، محسن عزیز اور عون عباس بپی کے نام تجویز کیے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *