مرغی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

مرغی کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

لاہور میں تین دن کے اندر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی آئی ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہوا۔

پچھلے دو دنوں میں مرغی کا گوشت 36 روپے فی کلو سستا ہوا، اور آج اس میں مزید 14 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 519 روپے مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی نمایاں طور پر کم ہوئی ہے، تین دن میں اس کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی، اور آج فی کلو قیمت میں 10 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کااسٹوڈنٹ ویزا کے خواہشمند طلبا کے لیے اہم خبر

موجودہ قیمت کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 358 روپے فی کلو اور تھوک قیمت 344 روپے فی کلو ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 317 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *