پشاور بی آر ٹی منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کیلئے سفید ہاتھی بن گیا، مزید کتنے ارب جاری کئے گئے؟

پشاور بی آر ٹی منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کیلئے سفید ہاتھی بن گیا، مزید کتنے ارب جاری کئے گئے؟

خیبرپختونخوا کا میگا منصوبہ بی آر ٹی حکومت کے لیے سفید ہاتھی بن گیا ہے۔ منصوبے کی مدت تکمیل کا مقررہ وقت گزر جانے کے بعد بھی یہ منصوبہ نامکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا میگا پراجیکٹ بس ریپیڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ) صوبائی حکومت کے لیے سفید ہاتھی کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ہے اور منصوبے میں شامل شاپنگ مالز اور ڈیپو مقرر وقت گزر جانے کے کئی سال بعد بھی مکمل نہیں ہوسکے ہیں، جس سے وہ فوائد حاصل نہ ہوسکے جو ہونے تھے۔

چمکنی،ڈبگری اور حیات آباد میں جدید ترین شاپنگ مالز ، ڈیپو اور پارکنگ قائم کئے جانے تھے جو تاحال نہ ہوسکے ہے۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے ادھورا منصوبہ مکمل کرنے کے لیے ایک بار پھر اقدامات شروع کردئیے ہیں اور اسی سلسلے میں حکومت نے پی ڈی اے کو 3 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ فنڈز جاری ہونے کی صورت میں پی ڈی اے نے اب اس نامکمل منصوبہ کو مکمل کرنے کے لیے جنوری 2025 کی تاریخ دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی اے نے ایک ورک پلان بھی تیار کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ارسال کیا ہے۔دستاویز کے مطابق حکومت نے واجبات کی ادائیگی اور بروقت تعمیراتی کام مکمل کرنے کے لیے پہلے بھی پی ڈی اے کو 2 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرچکا ہے۔

دستاویز کے مطابق بی آر ٹی کا ادھورا منصوبہ مکمل ہونے سے آمدن میں کئی گنا اضافہ ہوگا جس سے سالانہ خسارے میں کمی آئے گی۔ ذرائع کے مطابق بی آر ٹی منصوبہ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اس ادھورے پراجیکٹ کو مکمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *