پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نے جنیوا میں ایک بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کی پیشکش قبول کرنے کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو ارسال کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر سابق وفاقی وزیر اور خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔