پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس میں 735 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 91,555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
انڈیکس میں مسلسل اضافے کے باعث ہزاروں پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ معاشی ماہرین اس پیشرفت کو ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔