آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے کتنے ووٹ خریدے تھے؟مولانا فضل الرحمٰن نے بتا دیا

آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے کتنے ووٹ خریدے تھے؟مولانا فضل الرحمٰن نے بتا دیا

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت نے11 ووٹ خرید لئے تھے، جے یو آئی کے 8 ووٹ تھے، ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا گندا ڈرافٹ آتا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا نے کہا کہ ہم نےحزب اختلاف میں رہ کر 20 آئینی ترمیم منظور کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کے نظریاتی مسائل ہیں، ملک کو آئین کےتابع بنانا ہے، ملک سے2028 تک سودی نظام کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم میں حکومتی بدنیتی شامل ہے: شاہد خاقان عباسی کا تہلکہ خیز بیان آگیا

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیا ستدانوں کی قید کے خلاف ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حالات کی وجہ سے آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دیا، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:بی این پی کا سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *