آئینی ترمیم میں حکومتی بدنیتی شامل ہے: شاہد خاقان عباسی کا تہلکہ خیز بیان آگیا

آئینی ترمیم میں حکومتی بدنیتی شامل ہے: شاہد خاقان عباسی کا تہلکہ خیز بیان آگیا

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں حکومتی بدنیتی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے پی پی کے سربراہ کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اس لئے کی گئی ہے کہ فلاں آدمی چیف جسٹس نہ بن سکے بلکہ وہ بندہ چیف جسٹس بنے جس کا جھکاؤ حکومت کی طرف ہو ۔ اور وہ اپنی مرضی کے فیصلے کروا ئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کا عمران خان سے ملاقات کا امکان

20آئینی ترمیم میں چند بنیادی باتیں ایسی ہیں جو بے پناہ خرابی پیدا کرنے کا باعث بنیں گی ۔ حالیہ آئینی ترمیم میں بدنیتی شامل ہے ، یہ ممکن نہیں ایک پارلیمان آئین کے ڈھانچے کو بدل دے۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ترمیم میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی

گزشتہ چند سال میں جوڈیشری ملکی سیاست میں فریق بن گئی اگر آپ قابلیت کی بنیاد پر جج لگائیں گے تو عدل کا نظام چلے گا۔ ا ن کا خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ قابل آدمی چیف جسٹس نہیں بنے گا تو ملک کا نقصان ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *