روسی نائب وزیر دفاع اور آرمی چیف کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر بات چیت

روسی نائب وزیر دفاع اور آرمی چیف کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر بات چیت

روسی نائب وزیر دفاع نےآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کواٹر(جی ایچ کیو ) میں ملاقات کی،اس موقع پر خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی روابط مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے مختلف سیکورٹی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کی،نائب وزیر دفاع روسی فیڈریشن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *