بی این پی کا سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

بی این پی کا سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا تھا جس وجہ سے انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت

یاد رہے کہ قاسم رونجھو نے ایک ویڈیو بیان میں اپنی پریس کانفرنس میں کی گئی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں پارٹی کی جانب سے زبردستی پریس کانفرنس کروائی گئی اور وہ سب کرنے کوکہا گیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ زبردستی کے الفاظ تھے جو میرے سامنے لکھے گئے تھے۔ قاسم رونجھو نےمزید کہا کہ پریس کانفرنس میںکی گئی باتیں ٹوٹل جھوٹ اور فیبریکیٹڈ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *