سندھ: یکم نومبر کو ہندوؤں کیلئے دیوالی کی عام تعطیل کا اعلان

سندھ: یکم نومبر کو ہندوؤں کیلئے دیوالی کی عام تعطیل کا اعلان

ہندو برادری دیوالی کا تہوار یکم نومبر کو منائے گی، جس کے موقع پر سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور مزدوروں کے لیے تعطیل کا اعلان کرتی ہے، اور اس کے ساتھ ہی ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کوآرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

جمعہ کے روز ہندو برادری کے ملازمین کے لیے یہ چھٹی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ بااختیار اتھارٹیز میں بھی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *