فتنہ سیاست دم توڑتی جارہی ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز

فتنہ سیاست دم توڑتی جارہی ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ملک میں میاں محمد نواز شریف کی حکومت ہے اس لئے معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں کسان کارڈ کے اجرا ءکی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کے لئےتمام تر ممکنہ اقدامات اُٹھا رہے ہیں اور اس کیلئے دن رات ہماری طرف سے کوششیں کی جار ہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان کو پولیو فری بنانے کا عزم

مجھے ایسی پالیسی بنا نی ہے جس سے کسانوں کو کسی بھی صورت میں نقصان کا اندیشہ نہ ہو ، کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست کسانوں تک پہنچ رہے ہیں، کسان کارڈ کے لئے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کوبدلتا ہوا دیکھ رہی ہوں، جاتے جاتے پیشگوئی کرکے جارہی ہوں کہ فتنہ ختم ہورہا اور گالم گلوچ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انتشار کے دور میں سٹاک مارکیٹ ڈوب رہی تھی مگر آج 90 ہزار پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویزالہٰی کے بیرون ملک سفر کرنے پر دوبارہ پابندی عائد

آج سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حکومت کے باعث معیشت ترقی کررہی ہے اور مہنگائی نیچے آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج غیرملکی مہمان پاکستان آرہےہیں اور دنیا میں ہمارا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *