سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این ) کے صد نواز شریف نجی دورے پر لندن سے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف واشنگٹن ڈی سی میں 2دن ٹھہرنے کے بعد نیو یارک جائیں گے۔ امریکا میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف مقامی لیگی کارکنان ملاقات بھی کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف آج 2روزہ دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہونگے
نواز شریف امریکا میں ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئيں گے، پھر انہيں مریم نواز لندن میں جوائن کريں گی، جس کے بعد باپ بیٹی دونوں یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف پچیس اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی فلائٹ سے بذریعہ دبئی لندن گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان