اپوزیشن کے  50اراکین 26ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے کو تیار تھے، عبدالقادر پٹیل

اپوزیشن کے  50اراکین 26ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے کو تیار تھے، عبدالقادر پٹیل

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے 50 اراکین بھی 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دینے کو تیار تھے۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کی تقریر کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ہم نہیں کوئی اور لایا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کو پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف آئی جے آئی کے طور پر لایا گیا تاہم مسلم لیگ (ن)وقت کیساتھ سبق سیکھ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے پشاور جلسے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا بھی ایک منشور اور ایک مقصدہے اور مسلم لیگ (ن)کا بھی ایک منشور ہے لیکن ہمیں بتایا جائے کہ ان کا منشور کیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کورم کی نشاندہی کی جس پرڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے گنتی شروع کرائی تو حکومتی اراکین کی تعداد پوری نکلی جس پر اجلاس جاری رکھا گیا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ انہوں نے بھاگنے کیلئے کورم کی نشاندہی کی مگر ہم نے انہیں گریبان سے پکڑ کر یہاں بٹھایا ہے۔ ان کو جلن مولانا فضل الرحمٰن سے ہے جو قائل ہوگئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *