محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی

محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اور دیگر مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو سموگ اور آلودگی میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور اور سیالکوٹ میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی مطلع ابرآلود رہے گا اور مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا امکان موجود ہے۔پنجاب کے پہاڑی علاقوں جیسے مری اور گلیات میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *