وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انشاء اللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے اورپولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔
وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور سیکرٹری قومی صحت کو حالیہ انسداد پولیو مہم کےدوران ملک میں پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی گئی اوروزیراعظم کی انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت دی گئی ۔۔
جلاس میں وزیراعظم کی جانب سے امیونیٹی گیپ کے حوالےسے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایات دی گئی۔وزیراعظم کو ملک میں حالیہ پولیو کیسز اور انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اورملک میں اس وقت پولیو کے ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہو چکی ہے .
ان کیسز میں سے 25 کیسز ایسے ہیں جن کی روٹین امیونائیزیشن بہتر نہیں ہے ۔ملک کے جن علاقوں میں بچوں میں پولیو ویکسینیشن کی شرح بہتر ہے وہاں پولیو کا پھیلاؤ کم ہے ۔
اجلاس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔