اسلم گھمن کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

اسلم گھمن کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی صدارت میں ہونیوالے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے ممبر قومی اسمبلی اسلم گھمن کوباہرنکال دیا گیا۔

پارٹی کے مطابق اسلم گھمن کو پہلے شوکاز نوٹس کا جواب دینا ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد اسلم گھمن اجلاس سے نکل کر باہر روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کیے گئے تھے جو مبینہ طور پر غائب ہو ئے۔ پارٹی نے ارکان کو آخری موقع دینے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا تاکہ وہ اپنی صفائی پیش کر سکیں۔

جن اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیاتھا ان میں سینیٹر زرقا تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، اسلم گھمن،زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی اور دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *