وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر تمیم بن احمد الثانی کی خصوصی دعوت پر 31 اکتوبر کو دوحہ (قطر) کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرا عظم شہباز شریف امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر 31 اکتوبرکو دوحہ پہنچے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے میں دوحہ میں پاکستانی نوادرات، آرٹس و کلچر کی نمائش کا افتتاح کریں گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران امیر قطر اور اعلی قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اوران ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہو گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرا عظم کے قطر کے دورے کے دوران خصوص طور پر قطری سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیبات و مواقع کا جائزہ لیا جاے گا۔