معروف سیاستدان شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور روٹ کی خلاف ورزی کی۔
ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے بھی دئیے گئے ، دونوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دی گئیں، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔بعدازاں دونوں میاں بیوی بیرئیرز ہٹاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔